انٹرنیٹ پر معروف شخصیات کی پرانی تصاویر وائرل آئے روز وائرل ہوتی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین اور مداح بہت زیادہ پسند کرتے اور اپنی ہر دل عزیز شخصیت کا نیا روپ دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معروف شخصیات خود بھی متحرک رہتی اور اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں تاکہ مداحوں کو وقتاً فوقتاً اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی ملتی رہے۔
سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اردوان اردو نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ترک صدر ’رجب طیب اردوان‘ کے بچپن، لڑکپن، جوانی سے ایوان صدر تک پہنچنے کی یادگار تصاویر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ رجب طیب اردوان 26 فروری 1954 کو ترکی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (ترکی) کے پلیٹ فارم سے سیاسی میدان میں رکھا اور استنبول کے ناظم رہے ، علاہ ازیں وہ ترکی کے سابق وزیر اعظم بھی رہے۔
صدر رجب طیب ایردوان؛ بچپن، لڑکپن، جوانی سے ایوان صدر تک، تصویری جھلک#Erdogan #Turkey pic.twitter.com/ci13SQjdQJ
— ایردوان اردو (@UrduRTEFan) December 16, 2019
رجب طیب اردوان 28 اگست 2014 کو ترکی کے 12ویں صدر منتخب ہوئے اور اب تک آپ اُسی منصب پر فائز ہیں۔