جودھپور: راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں ایک مسافر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کو ایک فوجی کیمپ کے قریب پیش آیا، جب 57 مسافروں کو لے جانے والی بس میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو لپیٹ میں لے لیا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق 20 اموات کی فوری تصدیق ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جس میں 16 مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ضلعی کلکٹر پرتاپ سنگھ جائے وقوع پر امدادی اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


