معروف بھارتی صحافی نے ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی -
The news is by your side.

Advertisement

معروف بھارتی صحافی نے ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی

ممبئی :معروف صحافی راج دیپ سر دیسائی نے ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ایک غلط سوال کرنے پر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی آٹوبائیو گرافی ’ایس اگینسٹ اوڈز‘ ریلیز کی، جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے ہیں، آٹوبائیو گرافی کی لانچنگ تقریب میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی شرکت کی۔

sania-post-2

تقریب کے بعد بھارتی صحافیوں نے ثانیہ مرزا سے ان کی آٹوبائیوگرافی سے متعلق کئی سوال کیے تاہم معروف صحافی راج دیپ سر دیسائی نے ایسا سوال کردیا جس پر انہیں ثانیہ مرزا سے معافی مانگنی پڑگئی۔

بھارتی صحافی نے ثانیہ مرزا سے سوال کیا کہ آپ نے ماں بننے کے بارے میں اور گھر بنانے کے بارے میں بھی آٹوبائیو گرافی میں کچھ نہیں لکھا گیا، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ آپ نے ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ہے۔

مزید پڑھیں : ثانیہ مرزاکی کتاب کی رونمائی،شاہ رخ خان کی شرکت

جس پر ثانیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ اس بات سے مایوس ہیں کہ میں نمبر ون بننے کو ماں بننے پر فوقیت دے رہی ہوں لیکن میں آپ کے سوال کا خواب ضرور دوں گی۔

sania-post-1

ثانیہ کا کہنا تھا کہ یہ ایسا سوال ہے، جو شادی کے بعد خواتین سے ہمیشہ کیا جاتا ہے، چاہے ہم دنیا میں نمبر ون ہی کیوں نہ بن جائیں، ہمیں سیٹلڈ نہیں مانا جاتا، بدقسمتی سے شادی کرنے اور ماں بننے کو ہی خواتین کے لیے اولین شناخت تصور کیا جاتا ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ آپ اس بات پر مایوس ہیں کہ میں دنیا میں نمبر ون بننے کو ماں بننے پر فوقیت دے رہی ہوں۔

جس کے فوری بعد صحافی نے ثانیہ سے معافی مانگی اور کہا کہ ہوئے کہنا تھا کہ میں نے سوال بہت غلط انداز میں پوچھا، آپ صحیح بول رہی ہیں، میں کبھی بھی کسی مرد کھلاڑی سے ایسا سوال نہیں کرتا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں