جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

اداکار راج کمار راؤ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار راجکمار راؤ نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے بعد پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کردی۔

بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے ایک ایونٹ میں شرکت جہاں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ راجکمار راؤ نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ اگر آپ نے وہ تصویر دیکھی ہے تو وہ میری نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کسی نے مذاق کیا ہے اور یہ ایک ٹچ اپ تصویر ہے، سوشل میڈیا پر تصویر سامنے آنے کے بعد لوگوں نے میری پرانی تصاویر نکالیں اور پلاسٹک سرجری جسیے الزامات بھی لگانا شروع کردیے، میں تو اس چھری کے نیچے کبھی آیا ہی نہیں ہوں۔

اداکار نے پلاسٹک سرجری کی تردید کی تاہم راج کمار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چہرے پر فلرز کا استعمال ضرور کیا ہے، اور یہ بھی تقریباً 8 یا 9 سال پرانی بات ہے۔

راجکمار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے کیریئر کی شروعات کی تو لوگ میری شکل پر تبصرہ کرتے تھے، تو میں بہتر نظر آنے کیلئے فلرز حاصل کیے تھے، اور میں سمجھتا ہوں اگر کوئی اعتماد حاصل کرنے کیلئے ایسا کرنا چاہتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں