بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ، سارو گنگولی کی بائیوپک ’دادا‘ کی پہلی جھلک پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بائیوپک فلم ’دادا‘ کی پہلی جھلک گزشتہ دنوں فلم کے پروڈیوسرز نے جاری کی جس میں راج کمار راؤ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
گنگولی کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیے گئے اس پوسٹر میں راج کمار لارڈز کی بالکونی پر گنگولی کی طرح شرٹ اتار کر جیت کا جشن منا رہے ہیں جو انہوں نے 2002 میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی تاریخی نیٹ ویسٹ ٹرافی کی جیت کے بعد منایا تھا۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین راج کمار راؤ کے اس نئے روپ سے متاثر نہیں ہوئے اور تنقید شروع کردی۔
یہ پڑھیں: ’دادا‘ کی پہلی جھلک جاری، سارہ گنگولی کا راج کمار راؤ کے بارے میں پیغام وائرل
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی اصل ڈیزائن نہیں بلکہ اے آئی سے تیار کردہ ایک ناقص امیج ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ کم از کم پوسٹر سے پہلے اے آئی ٹول کی پیڈ سبکسرپشن تو لے لیتے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ کیا یہ کسی ایسے بچے نے بنایا ہے جس نے کل رات ہی فوٹو شاپ سیکھا ہو؟
ایک اور صارف نے گنگولی سے کہا کہ ’دادا ان سے رائٹس واپس لے لو۔‘
واضح رہے کہ سارو گنگولی کی بائیو پک ’دادا‘ 14 مئی 2027 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


