بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کی کوئی تجویزنہیں دی، راج ناتھ -
The news is by your side.

Advertisement

بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کی کوئی تجویزنہیں دی، راج ناتھ

نئی دہلی : بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے کرکٹ کے بہتر تعلقات چاہتے ہیں پاکستان کو بھی اس حوالے سے سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کوئی تجویز نہیں دی، بھارتی بورڈ جب انڈو پاک سیریز کے حوالے بات کرے گا تو حالات کو دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا.

یاد رہے کہ بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہوگی، حکومت کی اجازت ملنے تک ہم کچھ نہیں کرسکتے،اجازت نہیں ملی تو سیریز نہیں ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز پر دروازے بند نہیں ہوئے، دسمبرمیں بھارتی ٹیم فری ہوگی، اس لئے سیریز ہو بھی سکتی ہے، حتمی فیصلہ دسمبر میں ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں