اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

راجپال یادیو نے ایوارڈ شو کے تنازع پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(9 اپریل 2026): بالی ووڈ کے معروف راجپال یادیو نے ایوارڈ شو کے تنازع پر خاموشی توڑ دی اور میزبانوں کا دفاع کرتے ہوئے مداحوں سے ٹرولنگ روکنے کی اپیل کردی۔

بالی وڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو نے حال ہی میں ایک ایوارڈ شو کے دوران پیش آنے والے وائرل واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے تمام تر تنازعات کو ختم کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ تنازع 5 اپریل کو ایک ایوارڈ تقریب کے بعد شروع ہوا تھا، جہاں پروگرام کے میزبان سوربھ دویدی نے لائیو گفتگو کے دوران راجپال یادیو کے ‘چیک باؤنس’ کیس کے حوالے سے ایک مزاحیہ تبصرہ کیا تھا۔

سلمان خان کی راجپال یادیو کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل

اگرچہ ہال میں موجود شرکاء اس پر ہنس پڑے، لیکن سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد صارفین نے میزبان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

راجپال یادیو نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ پورا منظر اسکرپٹڈ تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ مذاق انہوں نے خود، ذاکر خان اور سوربھ دویدی نے مل کر تیار کیا تھا۔

راجپال یادیو نے دونوں میزبانوں کو اپنے چھوٹے بھائیوں جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کا احترام کرتے ہیں اور شو کے دوران سوربھ نے ہی حاضرین سے انہیں کھڑے ہو کر داد دینے کی درخواست کی تھی۔

اداکار نے اپنے مداحوں سے جذباتی اپیل کی کہ وہ میزبانوں کو نشانہ بنانا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوربھ کا دل دکھانا مطلب میرا دل دکھانا ہے، اور لوگوں سے منفی باتیں نہ پھیلانے کی درخواست کی۔

اس ویڈیو کے جواب میں سوربھ دویدی اور ذاکر خان نے بھی راجپال یادیو کے لیے اپنی محبت اور احترام کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھی راجپال یادیو کی حمایت کرتے ہوئے ان کی فلمی خدمات کو سراہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں