جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

کیا راجپال یادیو دوبارہ جیل جانے والے ہیں؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (18 مارچ 2026): کامیڈی کیلیے مشہور بھارتی اداکار راجپال یادیو کے چیک باؤنس کیس میں دوبارہ جیل جانے کے حوالے سے عدالتی فیصلہ آگیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے راجپال یادیو سے متعلق 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ چونکہ اداکار نے رقم کا ایک بڑا حصہ جمع کروا دیا ہے لہٰذا انہیں دوبارہ جیل نہیں بھیجا جائے گا۔

دورانِ سماعت راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ باقاعدہ ضمانت کیلیے درخواست دائر کر دی گئی ہے، اور یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل دی گئی عبوری ضمانت کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا راجپال یادو جج کے سامنے گڑ گڑا کر رو رہے تھے؟ 

دہلی ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ مرلی دھر پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کو اب تک 4.25 کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں اور 25 لاکھ روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ آج جمع کروایا جا رہا ہے۔

ان بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چونکہ خطیر رقم جمع کروائی جا چکی ہے اس لیے اداکار کو جیل نہیں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ راجپال یادیو کو 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں 1.5 کروڑ روپے جمع کروانے کے بعد 17 فروری کو تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

اس سے قبل دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے رقم کی واپسی کیلیے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کیے جانے پر انہوں نے 5 فروری کو سرنڈر کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں