جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

راجپال یادو نے چیک باؤنس کیس میں کچھ رقم ادا کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (13 فروری 2026): بالی وڈ کے کامیڈین اداکار راجپال یادو نے 9 کروڑ کے چیک باؤنس کیس میں کچھ رقم ادا کر دی۔

انڈین میڈیا کے مطابق راجپال یادو کے وکیل وکیل بھاسکر اپادھیائے نے تصدیق کی کہ چیک باؤنس کیس کے سلسلے میں 2.5 کروڑ روپے ادا کر دیے گئے۔

یہ پیشرفت دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے اداکار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے انہیں پیر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے ایک دن بعد سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: راجپال یادو کا جیل جانے سے پہلے جذباتی بیان وائرل

وکیل بھاسکر اپادھیائے کے مطابق سرمایہ کاری کے مقصد سے لگائے گئے پیسے سے کبھی انکار نہیں کیا گیا، اس سے قبل بھی جب رقم کی بات ہوئی تھی تو کمپنی نے پیسے لینے سے انکار کر دیا تھا، 2012 کے معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں جس میں سے تین ماہ کی سزا پہلے ہی کاٹی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ راجپال یادو کو پیسے کس نے دیے کیونکہ یہ ایک خاندانی معاملہ ہے، میں ذاتی طور پر جیل جا کر انہیں سمجھاؤں گا کہ آگے کیا کرنا ہے، اب تک 5 کروڑ روپے میں سے 2.5 کروڑ روپے دیے جا چکے ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ عدالت پیر کو کیا فیصلہ کرتی ہے۔

راجپال یادو چھ ماہ کی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں کیونکہ ہائیکورٹ نے کیس میں ریلیف کیلیے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اداکار نے 5 فروری کو تہاڑ جیل میں خود گرفتاری دی۔

معاملہ 2010 کا ہے جب راجپال یادو نے اپنی بطور ہدایت کار پہلی فلم ’اتا پتا لاپتا‘ کیلیے قرض لیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی اور قرض کی رقم وقت کے ساتھ بڑھ کر ایک بڑی مالی ذمہ داری بن گئی۔ ان سالوں کے دوران کامیڈین اداکار کے خلاف چیک باؤنس ہونے کی کئی شکایات درج کروائی گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں