جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

راجپال یادیو کو گرفتاری دینے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے کامیڈین اداکار راجپال یادیو چیک باؤنس کیس میں تصفیہ کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔ نئی دہلی ہائی کورٹ نے کامیڈین کو گرفتاری دینے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عدالت نے راجپال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی ختم کردی ہے۔

عدالت نے اداکار کو ہدایت کی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے گرفتاری دے دیں۔

دہلی ہائی کورٹ کے مطابق اداکار نے بار بار تصفیہ کی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے دیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد سزا کی معطلی جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں بچتا۔

راجپال یادیو نے پسندیدہ پاکستانی فاسٹ بولر کا نام بتا دیا

عدالت نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا جون 2024 سے معطل کی گئی تھی تاکہ تصفیہ ممکن ہو سکے، لیکن بعد کے عدالتی احکامات میں کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں