اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

جیل جانے والے راج پال یادیو کی مدد کےلیے بڑے اسٹارز سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راج پال یادیو ان دنوں مشکل دور سے گزررہے ہیں، جیل جانے والے اداکار کی مدد کےلیے بڑے اسٹارز سامنے آگئے۔

حال ہی میں راج پال یادیو نے خود کو جیل انتظامیہ کے سپرد کیا تھا جبکہ عدالت کی ہدایت کے بعد انھیں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا تھا، رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار کو 12 فروری کو ہونے والی ضمانت کی سماعت سے پہلے انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں سے مالی مدد مل رہی ہے۔

گلوکار میکا سنگھ نے عوامی طور پر اداکار کی حمایت کی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے یکجہتی کے طور پر راج پال کو 11 لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے۔

میکا سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ "راج پال یادو جی کے لیے، میں اس وقت میں آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں، میں حمایت اور یکجہتی کے کے طور پر 11 لاکھ روپے آپ کو ایڈوانس دے رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ آپ نے لاکھوں لوگوں کے چہرے پر ان گنت مسکراہٹیں لائی ہیں، اور آج ہماری باری ہے آپ کے ساتھ کھڑے ہونے کی۔

گرو رندھاوا اور سونو سود سمیت دیگر سیلیبریٹیز نے بھی راج پال یادیوی کی اس مشکل وقت میں انکی حمایت کا اعلان کیا۔

گلوکار گرو رندھاوا نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے آنے والے میوزک ویڈیو میں سے ایک میں راج پال یادیو کو لیں گے اور وہ اسکی پیشگی ادائیگی انھیں منتقل کریں گے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر گرو رندھاوا نے لکھا "آئیے سب ہمارے سینئر اداکار راجپال صاحب کی مدد کریں۔ میری آنے والی ویڈیو میں سے ایک کےلیے بطور ایڈوانس انھیں رقم منتقل کروں گا۔”

انھوں نے لکھا کہ سونو سود پاجی آپ نے جو کچھ شروع کیا اس کے بعد آئیں سب سنیئر اداکار کی مدد کریں اور اسے محفوظ راستہ دیں۔

راجپال یادو کا جیل جانے سے پہلے جذباتی بیان وائرل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں