نئی دہلی(12 فروری 2026): بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین راجپال یادو نے بالی ووڈ کی حمایت پر خاموشی توڑ دی ہے۔
بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین راجپال یادو کی جانب سے 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں تہاڑ جیل میں سرنڈر کرنے کے بعد ان کی اہلیہ رادھا نے فلم انڈسٹری کے تعاون پر اظہار تشکر کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رادھا یادو کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر کوئی راجپال کے ساتھ کھڑا ہے اور فلم انڈسٹری نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجپال یادو کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہوگی، جس کے لیے ان کا خاندان کافی پرامید ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان، اجے دیوگن، ورون دھون، سونو سود، میکا سنگھ اور گرمیت چوہدری سمیت کئی اہم شخصیات نے اداکار کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
عدالتی مسائل کے باوجود راجپال یادو فلمی دنیا میں مسلسل سرگرم ہیں اور حال ہی میں بھول بھلیاں 2، ستیہ پریم کی کتھا، چندو چیمپئن اور ہنگامہ 2 جیسے بڑے پروجیکٹس کا حصہ رہے ہیں۔
جیل جانے والے راج پال یادیو کی مدد کےلیے بڑے اسٹارز سامنے آگئے
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


