ممبئی (5 مارچ 2026): نامور بالی وڈ اداکار راجپال یادو نے چیک باؤنس کیس میں کمرہ عدالت میں جج کے سامنے رونے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجپال یادو نے جج کے سامنے کبھی رونے کی خبروں کی تردید کی اور ان کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیا۔ اداکار نے وضاحت کی ہے کہ وہ جج کے سامنے کبھی نہیں روئے اور نہ ہی انہوں نے عدالت کو یہ بتایا کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں راجپال یادو نے بتایا کہ ایسے دعوے مکمل طور پر من گھڑت ہیں اور جن لوگوں کو اس کیس کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا انہوں نے انٹرنیٹ پر حقائق کو غلط رنگ دے کر پیش کیا، جب کوئی ان کا چہرہ دیکھے تو اسے صرف ہنسی کا تاثر ہی نظر آنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: راجپال یادو چیک باؤنس کیس میں جیل سے رہا
’سوشل میڈیا کی فرضی کہانیوں پر یقین نہ کریں۔ جو کچھ بھی چھپ رہا ہے اس میں سے کچھ چیزیں خیر خواہوں کی طرف سے پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ کچھ وہ لوگ پھیلا رہے ہیں جو اس موضوع کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ وہ بھی اسی طرح اپنی دکانیں چلا رہے ہیں اور میں سب کا احترام کرتا ہوں۔‘
گفتگو کے دوران راجپال یادو نے یہ بھی بتایا کہ مشکل وقت میں فلم انڈسٹری کے کئی لوگ ان کی حمایت کیلیے آگے آئے جن کے نام ظاہر نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں دہلی ہائیکورٹ نے چیک باؤنس کیس میں راجپال یادو کی عبوری ضمانت منظور کی۔ انہیں یہ عبوری ضمانت 18 مارچ تک شاہجہاں پور میں اپنی بھتیجی کی شادی میں شرکت کیلیے دی گئی ہے۔
سماعت کے دوران اداکار کے وکیل نے ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ راجپال نے 1.5 کروڑ روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جمع کروا دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 18 مارچ کو ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


