ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

راجپال یادو چیک باؤنس کیس میں جیل سے رہا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (17 فروری 2026): دہلی ہائیکورٹ نے چیک باؤنس کیس میں بالی وڈ اداکار راجپال یادو کو عارضی ریلیف فراہم کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق عدالتی حکم پر راجپال یادو تمام قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد آج شام تقریباً 4:50 بجے جیل سے رہا ہوئے۔ انہیں یہ ریلیف عدالت کی ہدایت پر شکایت کنندہ کو 1.5 کروڑ روپے جمع کروانے کے بعد ملا ہے۔

جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ اداکار نے لوگوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور فلم انڈسٹری میں اپنے طویل کیریئر کا تذکرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: راجپال یادو کا جیل جانے سے پہلے جذباتی بیان وائرل

کامیدی کیلیے مشہور اداکار نے کہا کہ 2027 میں مجھے بالی وڈ میں کام کرتے ہوئے 30 سال مکمل ہو جائیں گے، سب میرے ساتھ رہے ہیں اسی لیے میں 200 سے 250 فلمیں کر سکا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ہائیکورٹ کی ہدایات پر عمل کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، جب بھی حکام کو ضرورت ہوگی وہ دستیاب ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی محبت اور حمایت میرے ساتھ ہے اور اگر الزامات ہیں تو میں ان کا مکمل اور شفاف طریقے سے جواب دینے کیلیے تیار ہوں، اگر کسی کو قانونی تفصیلات درکار ہوں تو وہ میرے وکیل سے رابطہ کرے۔

دہلی ہائیکورٹ کے جسٹس سورنا کانتا شرما نے راجپال یادو کی چھ ماہ کی سزا کی عبوری معطلی اس بات کو نوٹ کرنے کے بعد منظور کی کہ انہوں نے شکایت کنندہ میسرز مرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کو 1.5 کروڑ روپے جمع کروا دیے۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ ریلیف عارضی ہے اور سماعت کی اگلی تاریخ تک برقرار رہے گا۔

عدالت نے راجپال یادو کو اپنا پاسپورٹ جمع کروانے اور پیشگی اجازت کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کی بھی ہدایت کی۔ انہیں 18 مارچ کو ہونے والی اگلی سماعت میں جسمانی یا ورچوئل طور پر حاضر رہنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار نے 19 فروری کو خاندان میں ایک شادی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی سزا کی معطلی کی درخواست کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں