اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

راجپال یادو کا جیل جانے سے پہلے جذباتی بیان وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی(11 فروری 2026): چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ اداکار راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل آخری بیان وائرل ہورہا ہے۔

اپنی بہترین کامیڈی کے لیے مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادو 16 سالہ قانونی جنگ کے بعد بالآخر 6 ماہ کی سزا کاٹنے کے لیے تہاڑ جیل منتقل ہو گئے ہیں، یہ کارروائی کروڑوں روپے کے قرض کی عدم ادائیگی اور چیک باؤنس ہونے کے مقدمات میں عمل میں لائی گئی ہے۔

جیل جانے سے قبل راجپال یادو نے ایک انٹرویو میں اپنی شدید مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں اور وہ اس بحران میں بالکل اکیلے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلم انڈسٹری سے بھی کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ 5 فروری 2026 کو اداکار نے عدالت میں پیش ہونے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جہاں سے انہیں تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔

بالی وڈ اداکار راجپال یادیو گرفتار، تہاڑ جیل منتقل

اس مالی بحران کا آغاز 2010 میں ہوا جب راجپال یادو نے اپنی پہلی فلم ‘اتا پتا لاپتا’ بنانے کے لیے ایک نجی کمپنی سے 5 کروڑ روپے قرض لیا۔ فلم کی ناکامی کے بعد وہ قرض واپس نہ کر سکے اور جرمانے و سود کے بعد یہ رقم بڑھ کر 9 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ قرض کی ادائیگی کے لیے دیے گئے چیک باؤنس ہونے پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

دہلی ہائی کورٹ نے سالہا سال تک اداکار کو رقم کی واپسی کے لیے متعدد مواقع فراہم کیے، لیکن وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ادائیگی کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے 2 فروری 2026 کو سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سرینڈر کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس سورنا کانتا شرما نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو محض اس کے پس منظر یا فلم انڈسٹری سے تعلق کی بنیاد پر ہمیشہ کے لیے رعایت نہیں دی جا سکتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں