تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

معروف بھارتی کامیڈین کی حالت تشویشناک

دہلی: بھارت کے معروف کامیڈین راجو سری واستو کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 58 سالہ کامیڈین راجو سری واستو جم میں ورزش کرتے ہوئے اچانک گر پڑے تھے، جس کے باعث انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی، تاہم ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سری واستو 1980 کی دہائی سے بھارتی انڈسٹری سے منسلک ہیں، لیکن انہیں شہرت 2005 میں اسٹینڈ اپ کامیڈی شو "دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج” کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد ملی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھارتی اداکار پنیت راج کمار بھی ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -