جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

مانی شنکرآئیرکابھارت اورپاکستان کےدرمیان بلا تعطل مذاکرات پرزور

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی راجیا سبھا کے رکن نے امید ظاہر کی ہے کہ حالیہ اقدامات سے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مثبت نتائج کے حصول میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں راجیا سبھا کے رکن مانی شنکر آئیر نے بھارت اورپاکستان کے درمیان بلا تعطل مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرزکراچی میں بھارت کی خارجہ پالیسی کے تسلسل اورتبدیلی کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کا موقع ہی فراہم نہیں کررہے اوراگر ہم بات چیت نہیں کریں گے تو ہم کبھی کسی مسئلے کا حل تلاش نہیں کرسکیں گے۔

سابق بھارتی سفارت کار اورسیاستدان نے امید ظاہر کی کہ حالیہ اقدامات سے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مثبت نتائج کے حصول میں مدد ملے گی۔

مانی شنکرآئیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان دہشت گردی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایسے واقعات وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں