ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

راکھی ساونت نے امیتابھ کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ راکھی ساونت نے امیتابھ بچن کو ریکھا کے ساتھ دوسری شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا سے کی جانے والی راکھی ساونت کی گفتگو کا ایک کلپ سوش میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں وہ امیتابھ اور جیا بچن کی ازدواجی زندگی پر گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔

راکھی نے اس دوران کہا کہ میں امیتابھ سے کہوں گی کہ وہ ریکھا کے ساتھ شادی کرلیں، ویسے بھی 2 شادیوں کا ٹرینڈ چل پڑا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ امیتابھ نے اپنی اہلیہ جیا بچن کو کیوں چنا؟ ریکھا کو کیوں نہیں چنا، جیا بچن اتنی کروڑ پتی اور اربوں پتی ہیں، پھر بھی اچھا لباس نہیں پہنتیں۔

راکھی نے جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنی سالگرہ پر بلائیں میں آپ کو اچھی شلوار قمیض تحفے میں دوں گی۔

رنویر سنگھ کو دھمکی آمیز پیغام موصول، گھر کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی

راکھی نے جیا بچن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بال کو ڈائی(ہیر کلر) کریں اور اپنے چہرے پر بوٹاکس کروائیں، آپ امیتابھ کی اہلیہ ہیں، اگر کوئی مجھے کہے کہ امیتابھ کیلئے جیا اور ریکھا میں سے کسی کا انتخاب کرو تو میں ریکھا کا کروں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں