تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

راکول پریت سنگھ کا جیکی بھگنانی سے شادی کی خبروں پر ردعمل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ نے اپنے بوائے فرینڈ جیکی بھگنانی کے ساتھ عنقریب شادی کرنے کی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی فلم نگری میں آئے روز کسی نہ کسی فنکار کی شادی یا علیحدگی کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ اس مرتبہ راکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی ان خبروں کی زد میں آگئے ہیں۔

راکول پریت سنگھ کے چھوٹے بھائی امان پریت بہت جلد بالی وڈ ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بہن کی شادی کے بارے میں بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by JACKKY BHAGNANI (@jackkybhagnani)

امان پریت نے کہا: ’راکول نے جیکی بھگنانی کے ساتھ متعدد پروجیکٹس پر کام کیا اور دونوں کی شادی کا بھی امکان ہے مگر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ شادی کے معاملات طے ہونے پر وہ خود اعلان کریں گی۔ اگر شادی کی بات چل رہی ہوتی تو مجھ ضرور معلوم ہوتا۔‘

اداکارہ کے بھائی نے شادی کو تعلقات کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اس وقت کچھ پروجیکٹس میں مصروف ہیں، جیکی بھگنانی فلم نگری کے بڑے پروڈیوسر ہیں اور ان کے ذہن میں مزید پروجیکٹس بھی ہوں گے، دونوں کے اپنے مقاصد ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by JACKKY BHAGNANI (@jackkybhagnani)

راکول پریت سنگھ نے بھائی کے بیان کو ٹوئٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’امان، تم نے میری شادی سے متعلق تصدیق کر دی اور مجھے بتایا بھی نہیں۔ یہ مضحکہ خیز ہے کہ مجھے اپنی ہی زندگی کے بارے میں کچھ خبر نہیں۔‘

Comments

- Advertisement -