کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کوخصوصی اختیارات دینے میں تاخیرکے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے کراچی کے مصروف ترین علاقے شاہراہ فیصل پررینجرزکوخصوصی اختیارات تفویض کرنے کے حق میں ریلی نکالی۔
دوسری جانب مجلسِ وحدت المسلمین نے کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پررینجرز کےحق میں مظاہرہ کیا۔
- Advertisement -
دونوں مقامات پر احتجاج کے سبب شہرمیں بدترین ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوئی اور ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں مختلف علاقوں میں پھنس گئیں۔
دریں اثںا کئی دیگرانجمنوں کی جانب سے بھی رینجرز کو اختیارات تفویض کرنے کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جن میں موبائل مارکیٹ ڈیلر ایسوسی ایشن، پھل اور سبزی فروش ایسوسی ایشن اور الیکٹرانک مارکیٹ انتظامیہ شامل ہیں۔