ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی : ڈاکٹرفاروق ستار کی مصطفیٰ کمال کو دعوت -
The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی : ڈاکٹرفاروق ستار کی مصطفیٰ کمال کو دعوت

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کو تئیس اپریل کی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دے دی، فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ریلی سے بات نہ بنی تو وزیر اعلیٰ تیار ہوجائیں ان کے گھر کی طرف مارچ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مبینہ کرپشن اور عوامی مسائل حل نہ کرنے کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان تئیس اپریل کو احتجاجی ریلی نکالے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان برف پگھلنے لگی، مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کی 23 اپریل کی ریلی کی تائید کی تو ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی ان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ریلی میں شرکت کی دعوت دے دی۔

پریس کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کیلئے یہ ریلی “اب نہیں تو کبھی نہیں والی” صورتحال جیسی ہوگی۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کے حقوق غضب کر لئے ہیں، اگر پانی، بجلی اور دیگر مسائل کا حل چاہیئے تو عوام کو باہر نکلنا ہو گا۔

مزید پڑھیں : ایم کیوایم پاکستان کے احتجاج کی تائید کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ ابھی ون ڈے میچ ہے کچھ دن میں ٹیسٹ میچ بھی شروع کریں گے۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ ریلی میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، عوام حقوق کے لئے باہر آ رہے ہیں، ریلی کے بعد احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کردیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں