ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

رام مندر کے افتتاح سے قبل امیتابھ نے ایودھیا میں قیمتی زمین خرید لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلموں کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے رام مند کے افتتاح سے قبل ایودھیا میں قیمتی زمین خرید لی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے میزبان نے ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں 10 ہزار اسکوائر فٹ کی زمین کے لیے ساڑھے 14 کروڑ بھارتی روپے کی خطیر رقم ادا کی ہے۔ تاہم آفیشل ذرائع سے اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

امیتابھ بچن نے جس جگہ زمین خریدی ہے وہ رام مندر سے محض 15 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ ایئرپورٹ سے اس جگہ کا فاصلہ آدھے گھنٹے میں طے کیا جاسکتا ہے۔

میگااسٹار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے جبکہ 2028 تک اس کی تعمیر مکمل ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل ایک تقریب کے دوران امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ایودھیا شہر کی ان کے دل میں خاص جگہ ہے۔ اس شہر کی ثقافت اور یہاں کی روحانیت سے ان کا جذباتی تعلق ہے۔

واضح رہے کہ 1992 میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو میں شہید کردیا تھا۔ اب اس کی جگہ تعمیر کیے گئے مندر کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 22 جنوری کو کریں گے جس کے لیے بالی وڈ کے کئی ستاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں