نیویارک : نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی شامی نژاد راما دواجی نیویارک کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی کا اعزاز حاصل کرلیا، وہ ایک باصلاحیت امریکی آرٹسٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شامی نژاد راما دواجی منفرد شناخت کے ساتھ نیویارک کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئیں، وہ نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ ہیں، جو حال ہی میں نیویارک کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔
اٹھائیس سالہ راما دواجی ایک باصلاحیت امریکی آرٹسٹ ہیں، جن کا تعلق شامی نژاد خاندان سے ہے، وہ ٹیکساس میں پلی بڑھیں، دبئی میں تعلیم حاصل کی اور صرف چار برس قبل نیویارک منتقل ہوئیں۔
اگرچہ ممدانی کی انتخابی مہم کے دوران راما دواجی عوامی تقریبات، مباحثوں اور انتخابی جلسوں سے دور رہیں لیکن لیکن ظہران ممدانی کی مہم کے لیے ان کا کردار نہایت اہم رہا۔
انہوں نے مہم کی بصری شناخت، انتخابی پوسٹرز، لوگوز اور زرد، مہم میں استعمال کیے جانے والے نارنجی اور نیلے رنگ کے امتزاج پر مبنی ڈیزائن خود تیار کیے۔
راما دواجی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس زیادہ تر ان کے فن پاروں کے لیے مختص ہیں، جن میں فلسطینی حقوق کے لیے تخلیقی اظہار بھی شامل ہے۔
ان کی کم عمری، فنی صلاحیت اور سماجی شعور نے انہیں نیویارک کی ایک منفرد اور بااثر خاتونِ اول کے طور پر متعارف کرایا ہے۔


