اشتہار

رمضان میں 100 سے زائد پیشہ ور بھکاری گرفتار، حوالات منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (22 فروری 2026): رمضان المبارک کے دوران آپریشن میں 100 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رمضان المبارک میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف انتظامیہ کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور ڈی سی اسلام آباد نے تمام اے سیز کو خصوصی ٹاسک دیے ہوئے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق یکم رمضان سے اب تک 100 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ تمام پیشہ ور گداگروں کا ڈیٹا مرتب کر کے ان کے دوبارہ اسلام آباد میں داخلے کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں فعال ہونے والے گداگری نیٹ ورکس کو ہر صورت روکا جائے گا، تاہم پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

ڈی سی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں بھی پیشہ ور گداگر دیکھیں اس کی فوری طور پر ضلع انتظامیہ کو اطلاع دیں۔

کراچی : ہزاروں گداگر گرفتاری کے باوجود کیسے آزاد گھوم رہے ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں