تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماہ رمضان، یو اے ای میں قیدیوں کیلیے زبردست خوشخبری

دبئی:‌رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد متحدہ عرب امارات میں سیکڑوں قیدیوں کو رہائی کا پیغام لے آیا۔

ماہ مقدس کے موقع پر یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مختلف جیلوں میں قید 874 افراد کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

اٹارنی جنرل آف دبئی چانسلر اسام عیسیٰ الحدیم کا کہنا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن دبئی پولیس کے ساتھ احکامات کی تعمیل کے لیے قانونی مشاورت کر رہے ہیں اور حکمران کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے طریقہ کار وضع کررہےہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رہائی کے احکامات سے قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کا موقع ملے گا اور اس خوشخبری سے ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہوگی۔

وزیراعظم کی جانب سے یہ احکامات صدر یو اے ای شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کی جانب سے 1511 قیدیوں کو رہا کرنے اعلان کے بعدسامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب عجمان اور ام القوین میں بعد درجنوں قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا ہے، ماہ رمضان کے موقع پر متعدد قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -