ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

’سحر و افطار میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ سحری اور افطاری میں کسی بھی علاقے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا ہے کہ تمام فیڈرز کی مانیٹرنگ کیلئے جدید نظام فعال ہے نقصان والے فیڈرز پر بھی سحری اور افطاری میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

اویس لغاری نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کیلئے سہولت ترجیح ہے، سحری اورافطاری میں گیس پریشر مینٹین رکھنےکیلئےانتظامات مکمل ہیں اگر سحری اور افطاری میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہو تو 118 پر شکایت درج کرا سکتا ہے۔

سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنیکی ہدایت کردی گئی، اس سلسلے میں کےالیکٹرک سمیت تمام بجلی کمپنیوں کیلئے ایس او پیز جاری کردی گئیں۔
وفاقی وزیر کی جانب سے تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ تمام ڈسکوزکے سی ای اوز کنٹرول روم قائم کریں۔

رمضان میں گیس فراہمی سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

ہائی لاسز والے علاقوں میں انسداد بجلی چوری مہم کے مطابق ڈیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاور ڈویژن نے کہا کہ فیصلے کا مقصد بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکنا ہے۔

ڈسکوز کو رمضان میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، زیادہ نقصانات والےعلاقوں میں بھی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک میں زیادہ نقصان والے علاقوں میں لوڈ منیجمنٹ سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں