اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک 2026 کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 2026 کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی جاری کر دی۔
جس میں پاکستان میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ رمضان کا چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 18 فروری کی شام چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت
اس روز سورج شام 6 بج کر 25 منٹ پر غروب ہوگا، جبکہ چاند ایک گھنٹہ بعد شام 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہوگا، جس سے چاند دیکھنے کے لیے مناسب وقت میسر آئے گا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے، جو رویت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ چاند نظر آنے کے لیے کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہوتی ہے، اس لیے 18 فروری کی شام رمضان کے چاند کی رویت کے امکانات زیادہ ہیں۔


