پاکستان ریلوے نے ریزرویشن دفاتر کے اوقاتِ کار میں عارضی تبدیلی کر دی۔
ریلوے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق یکم رمضان سے ریزرویشن دفاتر صبح ساڑھے 7 سے شام ساڑھے 5 تک کھلے رہیں گے۔
ریزرویشن دفاتر میں جمعہ کے روز ساڑھے 12 سے 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا البتہ سنگل شفٹ ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وفاقی ادارے
وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے اوقات کار کے لیے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے اداروں میں پیر تا جمعرات دفتری اوقات صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔
اسی طرح ہفتے میں پانچ دن والے اداروں میں جمعہ کو اوقات کار 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہونگے۔
دوسری جانب ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے اداروں کے پیر سے جمعرات اور سنیچر کے دن اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے دن کام کے اوقات صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
سندھ
سندھ حکومت نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران دفاتر کے کام کے اوقات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تبدیل شدہ اوقات کار کی وضاحت کی گئی۔ اس میں بتایا گیا کہ پیر تا جمعرات سرکاری دفاتر صبح 10:00 بجے سے دوپہر 4:00 بجے تک کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز دفاتر صبح 10:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ مقدس مہینے کی عبادات کے پیش نظر کام کے اوقات کو مختصر رکھا جا سکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


