رواں برس رمضان میں کاروبار 35 فیصد کم ہوگیا Ramadan business
The news is by your side.

Advertisement

رواں برس رمضان میں کاروبار 35 فیصد کم ہوگیا

کراچی: شہر قائد کی بگڑتی ہوئی تجارتی صورتحال پر تاجروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس رمضان میں ہونے والے کاروبار میں 30 تا 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل کراچی انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری الیاس میمن کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے حکومتی دعووں کے باوجود عید کے موقع پر تجارتی سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی ہے ،رواں ماہ رمضان میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 30 سے 35 فیصد کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،ملک کی منفی معاشی صورتحال اور کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم روبار پر برا اثر ڈالا ہے۔

الیاس میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے مصروف تجارتی مراکز صدر، کلفٹن،زمزمہ،حیدری، نارتھ ناظم آباد،ایم اے جناح روڈ،گلشن اقبال،گلستان جوہر،لانڈھی اور ملیر کے علاقوں میں لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں نے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

کراچی کی تاجر برادری وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تجارتی سرگرمیوں میں منفی اثر کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں