تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کیلیے اوقات کار جاری

اسلام آباد: حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے لیے اوقات کار جاری کر دیے ۔

وفاقی حکومت کے دفاتر کےلیے جاری نظام الاوقات کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے ملازمین صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعہ کے دن صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک کام کریں گے۔

ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے ملازمین صبج دس بجے دفاتر آئیں گے، یہ ملازمین سہ پہر تین بجے چھٹی کریں گے۔جمعہ کے روز صبج دس سے ایک بجے تک کام کریں گے۔اسٹبلشمبٹ ڈویزن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

قبل ازیں حکومت کی جانب سے رواں برس 1441 ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت کے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو نوٹیفکیشن بھیجا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو زکوٰۃ کے نصاب سے آگاہ کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن بچت کھاتوں میں 46 ہزار 329 روپے سے زائد رقم ہوگی ان سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، پے منٹ اکاؤنٹ، کمپنی اکاؤنٹ یا ڈیکلیریشن اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کٹوتی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک سے بینک ازخود زکوٰۃ کی رقم منہا کرنا شروع کردیں گے۔

Comments

- Advertisement -