ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

دبئی میں رمضان کے دوران قیمتوں میں ہیرا پھیری پر کتنا جرمانہ کیا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی (18 فروری 2026): دبئی میں رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں ہیرا پھیری پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دبئی حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں غیر قانونی رد و بدل پر ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا، کنزیومر پروٹیکشن حکام نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا چاول، دودھ، چینی اور خوردنی تیل کی قیمت میں رد و بدل نہیں کی جا سکتی، حکام نے تاجروں کو خبردار کیا ہے کہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، عراق، یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے، ترکیے، سوئیڈن، آسٹریلیا، مصر، عمان، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، انڈونیشیا، فلپائن، آذربائیجان، کرغزستان، ازبکستان، فرانس اور جاپان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

رمضان کی آمد پر برطانیہ کے شاہی خاندان کی انسٹاگرام پوسٹ

وسط ایشیائی ممالک میں بھی پہلا روزی 19 فروری کو ہوگا، امریکا، کینیڈا، بیلجیم میں ہر سال کی طرح کمیونٹی تقسیم ہے، اور بعض آج اور دیگر جمعرات کو پہلا روزہ رکھیں گے۔

دریں اثنا، مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں ماہِ صیام کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، مسجد الحرام میں دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمان بارگاہِ الہی میں سجد ریز ہوئے، ماہِ صیام پانے پر شکر اور مغفرت کی دعائیں مانگی گئیں، مسجد نبوی میں بھی مدینے کے رہائشیوں کے علاوہ ہزاروں مسلمانوں نے صلوۃ التراویح کی ادا کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں