کراچی(4 جنوری 2026): پاکستان میں یکم رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کی پیش گوئی کردی، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے۔
ماہر ین فلکیات نے یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ماہر ین فلکیات کے مطابق ذوالحج کا آغاز17 مئی سے ہونے کا امکان ہے، سائنسی بنیادوں پر عیدالاضحی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے سال 2026 میں ملک بھر کی سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، ماہرین کے مطابق بعض مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں، اس لیے تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کے مطابق سال 2026 میں تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔


