بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

رمضان میں مہنگائی کا تحفہ، بجلی کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 فروری 2026): رمضان المبارک میں عوام کے لیے مہنگائی کا تحفہ تیار بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے نیپرا فیصلہ کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کے لیے مہنگائی کا تحفہ تیار ہے اور بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔ نیپرا اتھارٹی 26 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 9 ارب 14 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

سی پی پی اے کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت ریفرنس لاگت 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اس کی لاگت 12 روپے 17 پیسے فی یونٹ رہی۔

جنوری میں پانی سے 7.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 15.36 فیصد، درآمدی کوئلے سے 17.28 اور مہنگے فرنس آئل سے 3 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اس کے علاوہ مقامی گیس سے 12.23 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.90 فیصد جب کہ جوہری ایندھن سے 17.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں