پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

رمضان میں کراچی کی مساجد، مارکیٹوں میں کتنے ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر کراچی میں مجموعی طور پر 26157 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ رمضان المبارک میں امن وامان کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے، تراویح کے 4582 مقامات پر 10133 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، 4007 مساجد، 270 امام بارگاہیں اور 305 اوپن مقامات سیکیورٹی پلان میں شامل ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ 353 تجارتی وعوامی مقامات پر 2989 اہلکار تعینات کیے جائیں گے، 126 مارکیٹس، 219 مالز اور شاپنگ سینٹرز اور 8 رمضان بازار پر سخت سیکیورٹی ہوگی۔

حساس مقامات پر اضافی نفری ہوگی، اسنیپ چیکنگ اور موبائل پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا، داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تمام ڈیوٹی افسران کو الرٹ رہنے اور فوری رسپانس یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، شہری مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر مددگار 15 پر دیں۔

رمضان 2026: نادرا دفاتر کے اوقات کار جاری

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں