پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، کل بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہوئے۔
رویت ہلال کمیٹی کو سب سے پہلے دیر، صوابی سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، اس کے بعد ضلع مہمند سے بھی چھ شہادتیں موصول ہوئیں، زونل کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ کراچی سے بھی شہادتیں موصول ہوئیں۔۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے کہ کل بروز جمعرات پہلا روز ہوگا۔
یہ پڑھیں: مزید ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان
اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ رمضان کا چاند باآسانی دیکھا جاسکے گا، چاند 7 بجکر تین منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند گزشتہ روز 5 بجکر 3 منٹ پر پیدا ہوا، اس وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای سمیت مختلف ممالک میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر آیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


