جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

رمضان المبارک کا چاند : سعودی سپریم کورٹ کی عوام سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے شہادتیں ریکارڈ کرانے کا کہا ہے۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے منگل17فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی۔

عدالتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو شہری چاند دیکھیں، فوری طور پر رجسٹریشن سینٹر میں اپنی شہادت ریکارڈ کروائیں۔

اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں منگل کی شام چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، اس روز چاند سورج سے پہلے غروب ہوجائے گا، اگر منگل کو چاند نظر نہ آیا تو شعبان تیس دن کا ہوجائے گا۔

سعودی عرب سمیت خطے کے بیشتر ملکوں میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات 19فروری کو ہوگا۔

مزید پڑھیں : مختلف ممالک میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں

یاد رہے کہ سعودی عرب میں رمضان کے مقدس مہینے کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شاہراہیں اور گلیاں خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں، جہاں رنگ برنگی لائٹس اور فانوس لگائے گئے ہیں۔

جبکہ مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں ایک ہفتے قبل ہی رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق عمان، ترکیہ اور سنگاپور نے ایک ہفتے قبل ہی رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے منگل 17 فروری کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔

ترکی اور سنگاپور نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا، کیونکہ فلکیاتی حسابات کے مطابق مقررہ رویت کے دن ہلال نظر آنے کا امکان نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں