ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

رمضان کی آمد پر برطانیہ کے شاہی خاندان کی انسٹاگرام پوسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (18 فروری 2026): رمضان کی آمد پر برطانیہ کے شاہی خاندان نے بھی مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔

برطانیہ کے شاہی خاندان نے رمضان المبارک کی آمد پر برطانیہ، دولت مشترکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انسٹا گرام پر پیغام میں شاہی خاندان نے لکھا ’’مسلمانوں کو بابرکت اور پُرامن رمضان کی دلی مبارک ہو۔‘‘ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Royal Family (@theroyalfamily)

انتھونی البانیز نے اپنے طویل پیغام میں کہا ’’رمضان کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لیے اپنے ایمان کی تجدید کرنے، غور و فکر کرنے، درگزر کرنے اور محبت و مہربانی کے اعمال اختیار کرنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا ’’ہماری قوم کی کامیابی، طاقت اور اتحاد اس بنیادی حق پر قائم ہے کہ ہر آسٹریلوی کو امن اور سلامتی کے ساتھ اپنے ایمان پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہو، اور وہ اپنی شناخت پر فخر کر سکے، اور رمضان کے موقع پر ہم اس امر کی توثیق کرتے ہیں۔‘‘

رمضان اللہ کی بے شمار نعمتوں کی قدر دانی کا بابرکت اور مقدس مہینہ ہے، صدر ٹرمپ

البانیز نے کہا یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اُس دکھ اور غم کو تسلیم کریں جو مشرقِ وسطیٰ کے تنازع نے یہاں آسٹریلیا میں مسلمانوں کے لیے پیدا کیا ہے، اگرچہ خطے میں امن کی جانب پیش رفت حوصلہ افزا ہے، تاہم ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں