اتوار, نومبر 16, 2025
اشتہار

رمضان المبارک کا آغاز کب سے؟ تاریخ کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کی پیش گوئی کی ہے۔

امارات فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق رمضان کا مقدس مہینہ جمعرات، 19 فروری 2026 کو شروع ہونے کی توقع ہے یعنی ابتدائی فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان کی آمد میں 139 دن باقی ہیں۔

سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے وضاحت کی کہ رمضان المبارک کے آغاز کا نیا ہلال چاند 17 فروری بروز منگل متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 4 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔

تاہم یہ غروب آفتاب کے صرف ایک منٹ بعد غروب ہو جائے گا جس سے شام کو اس کا نظارہ ناممکن ہو جائے گا۔

نتیجتاً، رمضان کا پہلا دن جمعرات، 19 فروری کو آنے کی توقع ہے اور اس کی سرکاری طور پر تصدیق متعلقہ کمیٹیاں کریں گی۔

ابوظہبی میں روزے کا دورانیہ رمضان کے آغاز میں تقریباً 12 گھنٹے 46 منٹ ہو سکتا ہے اور مہینے کے آخر تک بتدریج بڑھ کر 13 گھنٹے 25 منٹ ہو جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں