تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

رمضان المبارک:‌ کرونا ویکسی نیشن سینٹرز کے نئے اوقاتِ‌ کار جاری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تجویز پر حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں ویکسی نیشن سینٹرز کو دو شفٹوں میں چلانے کا اعلان کردیا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران افطاری کے بعد بھی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، اس اقدام سے ویکسین لگوانے کے خواہش مند شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی اور وہ اپنی باری پر آرام سے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لیں گے۔

پنجاب کے اوقاتِ کار

پنجاب میں ویکسی نیشن سینٹرز پہلی شفٹ میں  صبح 10سے شام 4 بجے جبکہ دوسری شفٹ میں رات 9 بجے سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔

سندھ کے اوقاتِ کار

اسی طرح سندھ میں ویکسی نیشن سینٹرز صبح 9 سے دوپہر 1 بجے جبکہ مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز رات ساڑھے 8 سے 12 بجےتک کھلے رہیں گے۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختونخوامیں ویکسی نیشن سینٹرز صبح 10 سے دوپہر 2 جبکہ شہری علاقوں میں سینٹرز رات10سےایک بجےتک کھلے رہیں گے۔

بلوچستان

حکومتی اعلان کے مطابق بلوچستان میں ویکسی نیشن سینٹرز صبح 9سےدوپہر 1 جبکہ کوئٹہ میں ویکسی نیشن سینٹرز رات 8 سے 12 بجے تک کھلے رہیں گے، اسی طرح آزادکشمیرمیں ویکسی نیشن سینٹرزصبح 9سےدوپہر 2 اور دوسری شفٹ میں رات 8 سے 12 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کھلے رہیں گے۔

گلگت بلتستان، اسلام آباد سینٹرز کے اوقاتِ کار

گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن سینٹرزصبح 10سے2 اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز دوسری شفٹ میں رات9سے12 بجے تک  کھلے رہیں گے۔ اسلام آباد میں مختص کردہ ویکسی نیشن سینٹرز دوپہر 12 سے 4 بجے اور دوسری شفٹ میں رات 8 سے 12 بجےتک کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: عفت عمر کا مستحق افراد کو جیب خرچ سے پرائیوٹ کرونا ویکسین لگوانے کا اعلان

واضح رہے کہ مذکورہ بالا اوقات حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ویکسی نیشن سینٹرز کے ہیں، نجی اسپتال اپنی سہولت کے حساب سے سروسز فراہم کریں گے۔

Comments

- Advertisement -