تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

بالی وڈ اداکارہ ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت زخمی، اسپتال منتقل

بالی وڈ کی مشہور فلم ’جڑواں‘ کی اداکارہ رمبھا کنینڈا میں ٹریفک حادثے میں اپنے دو بچوں اور ان کی آیا سمیت زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ رمبھا نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل سے حادثے کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی گاڑی کو ایک طرف سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

رمبھا نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ بچوں کو اسکول سے واپسی لاتے وقت ایک کار ہماری گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں مجھ سمیت دو بچے اور ان کی آیا معمولی زخمی ہوگئے۔

انہوں نے لکھا کہ اب خیریت ہے مگر چھوٹی بیٹی اب بھی اسپتال میں داخل ہے، بُرا دن اور بُرا وقت تھا، ہمارے لیے دعا کریں کیوں کہ آپ کی دعا ہی ہمارے لیے معنیٰ رکھتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RambhaIndrakumar💕 (@rambhaindran_)

اداکارہ رمبھا نے 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جڑواں‘ سے شہرت حاصل کی اور اس کے بعد متعدد فلموں میں انہیں دیکھا گیا، تاہم ایک طویل عرصے سے وہ اسکرین سے غائب ہیں۔

Comments