اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

رمضان المبارک: کون سے اسکول صرف ڈیڑھ گھنٹہ کھلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (17 فروری 2026): سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکول کتنے گھنٹے کھلیں گے محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہونے والا ہے۔ اس ماہ مقدس میں سندھ بھر میں اسکولوں کے تدریسی اوقات کیا ہوں گے؟ اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پرائمری اسکولز اور سیکنڈری، ایلیمنٹری، ہائیر سیکنڈری اسکولز کے لیے علیحدہ علیحدہ اوقات مقرر کیے گئے ہیں جب کہ سنگل اور ڈبل شفٹ اسکولز کے اوقات کار بھی تبدیل ہیں۔

پرائمری اسکولوں کے اوقات کار

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پرائمری اسکول میں عام دنوں میں سنگل شفٹ اسکول صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے 11:30 تک اوقات کار ہوں گے۔

ڈبل شفٹ کے پرائمری اسکولز عام دنوں میں مارننگ شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 تک اور جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7:30 سے ساڑھے 10 بجے تک کھلیں گے۔

اسی طرح ڈبل شفٹ کے پرائمری اسکول کی سیکنڈ شفٹ کے تدریسی اوقات عام دنوں میں 11:45 بجے سے دوپہر 2:45 تک جب کہ جمعہ کے روز 11:45 بجے سے دوپہر 2:15 تک ہوں گے۔

سیکنڈری، ایلیمنٹری اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کی رمضان ٹائمنگ:

سنگل شفٹ اسکول ہفتے کے تمام دنوں میں صبح 8 سے 11:30 بجے تک کھلیں گے جب کہ ڈبل شفٹ میں اوقات کار تبدیل ہوں گے۔

ڈبل شفٹ میں مارننگ شفٹ کے اسکول عام دنوں میں صبح 7:30 سے 11:30 تک جب کہ جمعہ کے روز صبح 7:30 سے 10:30 بجے تک تدریس فراہم کریں گے۔

اسی طرح دوسری شفٹ کے اسکولوں کے رمضان المبارک میں عام دنوں میں اوقات کار 11:45 سے دوپہر 2:15 تک جب کہ جمعہ کے روز 11:45 بجے سے 1:15 بجے (صرف ڈیڑھ گھنٹے) تک ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں