پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین 4 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، رمیزراجہ کا بڑا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو 4 ملکی ٹی20سیریز کی تجویز دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق رمیزراجہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ چار ملکی سیریز سالانہ پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جائیں گی، روٹیشن کے تحت سیریز کی میزبانی چاروں ممالک کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام آئی سی سی ممبران کامنافع میں حصہ ہوگا، میرا خیال ہے اسی میں سب کافائدہ ہے۔
Hello fans.Will propose to the ICC a Four Nations T20i Super Series involving Pak Ind Aus Eng to be played every year,to be hosted on rotation basis by these four. A separate revenue model with profits to be shared on percentage basis with all ICC members, think we have a winner.
— Ramiz Raja (@iramizraja) January 11, 2022
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کینگروز ٹیم ضرور پاکستان کا دورہ کرے، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو زبردست سکیورٹی فراہم کریں گے اور وہ گولف کھیلنے کے ساتھ ساتھ باہر کے کھانے سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔