The news is by your side.

Advertisement

رمیز راجا نے ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک کے بعد سابق کپتان رمیز راجہ نے بھی قومی ٹیم کے لیے وائٹ بال کرکٹ کے ماہر کوچ کا مطالبہ کردیا۔

زمبابوے کے خلاف غیر متاثرکن کارکردگی پر رمیز راجا نے کہا کہ قومی ٹیم کی کوئی تیاری دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ مصباح الحق کو وائٹ بال کرکٹ سے ہٹا کر صرف ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بنادینا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ کپتان کو فیصلےکرنے نہیں دیئےجائیں گے ٹیم ‏اسی طرح پرفارم کرے گی، جب انتظامیہ پسند اور ناپسند پر انحصار کرتی ہے خاص کر اس وقت ‏جب آپ کی کرکٹ صرف زندہ رہنے کی حالت میں ہے، تو پھر بحیثیت نیشن اس کے علاوہ اور کیا ‏توقع رکھے جا سکتی ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو غلط فیصلے کیے گئے انہیں واپس لینےکی ضرورت ہے وائٹ بال کرکٹ کے لیے غیرملکی کوچ ہونا چاہیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں