تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

رمیز راجہ کا ’شادی شدہ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ میں حصہ لینے کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے شادی شدہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستانیوں کا کرکٹ جنون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں بلکہ اُن کا کرکٹ کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے اور وہ اس معاملے میں خاصے جذباتی بھی رہتے ہیں۔

پاکستان میں عالمی، ڈومیسٹک کے علاوہ گلی محلوں میں ہونے والے میچز میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور اُن کے تحت ہی میچز کروائے جاتے ہیں۔

محلوں میں کھیلنے والے کھلاڑی بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے تحت ہی کھیلتے ہیں۔

ویسے تو کراچی سمیت ملک بھر اسٹریٹ کرکٹ کھیلنے والے ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں جس میں مختلف علاقوں کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور فاتح ٹیم کو انعام سے نوازا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان: اسٹریٹ کرکٹ میں کھلاڑی کا انوکھا آؤٹ، آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا

رمیز راجہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چھوٹے پیمانے پر ہونے والے انوکھے کرکٹ ٹورنامنٹ کا پوسٹر شیئر کیا اور بتایا کہ وہ بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے جارہے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے جو شرائط رکھی گئیں وہ بڑی دلچسپ ہیں، کیونکہ کھلاڑی کا شادی شدہ ہونا، عمر 35 سال سے زیادہ اور اُس کا صاحبِ اولاد  ہونا بھی لازمی ہے۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والے پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ بمقام گورنمنٹ ہائی اسکول چک نمبر 17 کے گراؤنڈ میں 25، 26 اور 27 بروز جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کھیلا جائے گا۔ جس کا انعقاد حاجی عبدالرحمان نے کیا کیونکہ وہ بوڑھوں کو جوانی کی یادیں تازہ کرنے کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ کرکٹ‌ شائقین تذبذب کا شکار، آئی سی سی نے فیصلہ سنا دیا

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کو 500 روپے انٹری فیس دینا ہوگی، کھلاڑی کو عمر کی شرط پر پورا اترنے کے لیے شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے طبی امداد اور ڈاکٹرز کا انتظام بھی کیا جائے گا، علاوہ ازیں کھلاڑیوں کے لیے کھانے اور میچ وقفے میں چائے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

رمیز راجہ نے لکھا کہ میں نے یہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں