The news is by your side.

رمیز راجا کی پاکستان اور آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو تاریخی دورے پر شاندار اور سنسنی خیز کرکٹ کھیلنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

رمیز راجا نے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے فاتح کا تعین تین میچوں کے پندرہویں روز آخری گھنٹے میں ہوا جب کہ محدود طرز کی کرکٹ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے اعلیٰ معیار کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران دونوں ٹیموں کی طرف سےایک دوسرے کیلئے جس احترام کا مظاہرہ کیا گیا وہ مثالی اور کرکٹ کے کھیل کی بھرپور ترجمانی تھی۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے کھلاڑیوں نے میدان میں اور باہر اپنے رویے کے ذریعے کرکٹ کی اقدار اور روح کو نمایاں طور پر بڑھایا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں کرکٹ آسٹریلیا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو بھیج کر اس سیریز کو ممکن بنایا، ساتھ ہی پی سی بی کے عملے کا جنہوں نے پی ایس ایل 7 کے پس منظر میں ایک شاندار سیریز منعقد کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں