تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

رمیز راجہ نے سرفراز کی جگہ حارث کو شامل کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں سرفراز احمد کی جگہ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو شامل کرنے کا فیصلہ درست لگتا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز نے ’پی سی بی فینز فورم ود رمیز‘ کے ذریعے کرکٹ شائقین سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی دستے میں انتخاب کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے سابق کپتان سرفراز کی خدمات کا اعتراف کیا لیکن ٹیم کے مستقبل کی خواہشات پر زور دیا اور اس لیے اسے ‘مشکل فیصلہ’ قرار دیا۔

کیا شعیب ملک اور سرفراز کا کیرئیر ختم ہوگیا؟

رمیز راجا نے کہا، "سرفراز احمد کو پاکستان کے لیے خدمات کی وجہ سے ڈراپ کرنا مشکل ہے لیکن ہم مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ حارث کو سرفراز کی جگہ ٹیم میں مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چیف سلیکٹر نہیں ہوں لیکن یہ فیصلہ میرے لیے جائز معلوم ہوا کیونکہ حارث بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ کہ 14 ستمبر کو قومی اسکواڈ کے اعلان سے قبل سابق کپتان سرفراز کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

حتمی اسکواڈ میں تاہم 35 سالہ وکٹ کیپر کو شامل نہیں کیا گیا کیونکہ حارث کو ٹیم کے مستقل وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے متبادل کے طور پر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -