The news is by your side.

Advertisement

’’عمران خان کو شکست نہیں‌ دی جاسکتی، وہ کامیاب ہوں گے کیونکہ کامیابی اُن کی پہچان ہے‘‘

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معرف کامینٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میری یہ بات لکھ کر رکھ لیں کہ عمران خان کو کسی صورت شکست نہیں دی جاسکتی، وہ ضرور کامیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ 92 کے ورلڈکپ میں ہم عمران خان کو آزما چکے، پاکستانی ٹیم میچ ہار رہی تھی اور ہمیں جیت کی کوئی امید نہیں تھی مگر واحد ایک عمران خان تھے جو ہمیں حوصلہ دیتے تھے اور کہتے تھے محنت کروں اور فکر نہ کرو۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فیصلے ایک ہزار بار غلط ہوسکتے ہیں مگر وہ ملک سےمخلص ہیں اور کمال ذہانت کے حامل اور بہت زیادہ محنتی ہیں، انہیں شکست دینے کی باتیں کرنے والے ایک روز غلط ثابت ہوں گے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ’میری یہ بات لکھ کر رکھ لیں کہ عمران خان کو کسی صورت شکست نہیں دی جاسکتی، وہ ایک روز ضرور کامیاب ہوں گے اور یہ جتنے بھی سیاسی تجزیے یا مخالفین کی تنقیدیں ہیں یہ ایک روز ضرور غلط ثابت ہوں گی‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے اُن لوگوں پر خوف آتا ہے جو امی خان پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ ہم تو یہ کرکٹ میں کر کے دیکھ لیا اور 92 کے ورلڈکپ سے زیادہ اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ وہ پاکستان کو ٹھیک کر کے دم لیں گے اب آپ سیاسی صورتحال پر جو بھی تبصرہ کرلیں مگر میری بات کو لکھ کر رکھ لیں کہ وہ کامیاب ہوں گے‘‘۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان کو مقصد سے کسی صورت ہٹایا نہیں جاسکتا انہوں نے پاکستان کو ٹھیک کرنے کا عزم کیا ہے وہ اسے پورا کر کے ہی دم لیں گے‘‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان کامیاب ہوں گے کیونکہ کامیابی اُن کی پہچان ہے۔‘‘

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں