تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر رمیز راجا کا بیان آگیا

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر وضاحت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ڈرا میچز ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کے لیے کبھی اچھے نہیں ہوتے، آئندہ میچز سنسنی خیز ہوں گے۔

رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان کا کمبی نیشن نیا تھا اس کے لیے بیٹنگ کے لیے سازگار پچ بنائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سیزن ختم ہونے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پچاس سے ساٹھ پچز تیار کریں گے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی کی ‘ ڈیڈ پچ’، فواد چوہدری نے سوالات اٹھادئیے

اس سے قبل سابق کرکٹر عاقب جاوید نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کو کھیل اور فینز کے ساتھ زیادتی قرار دیا تھا۔

اپنے بیان میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اب وہ زمانہ چلاگیا کہ آپ 5 دن ٹیسٹ میچ دیکھتے رہیں اوراس کا نتیجہ نہ نکلے، انہوں نے کراچی اور لاہور میں ایسی پچز بنانے کا مطالبہ کیا جس پراسپنرز کو مدد مل سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین “بینو قادر ٹرافی “سیریز کیلئے 3میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا، ٹیسٹ میچ کے پانچ روز کے دوران صرف 14 وکٹیں گری تھیں۔

Comments

- Advertisement -