ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

موساک فونسیکا پرٹیکس چوری میں معاونت کاالزام غلط ہے: رامون فونسیکا

اشتہار

حیرت انگیز

موساک فونسیکاکے شریک بانی رامون فونسیکاکاکہناہے کہ پانامالیکس کو سیاق وسباق سے ہٹ کرلیاجارہاہے۔

پانامالیکس سے شہرت حاصل کرنے والی پاناماکی لافرم ’موساک فونسیکا‘ کےشریک بانی پاناماانکشافات سے متعلق بیان دینےسامنے آگئے۔

رامون فونسیکاکاکہناہےکہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا جارہاہے۔

ان کاکہناتھاکہ ان کی فرم پرٹیکس چوری میں معاونت کاالزام غلط ہے۔ انہوں نےکہاہےکہ موساک فونسیکاکسی قسم کےغیرقانونی کام میں ملوث نہیں۔

انہوں نے اس تاثرکو رد کیاکہ فرم کے کسی ملازم نےڈیٹاچراکرصحافیوں کودیے۔ رامون فونسیکاکاکہناتھاکہ بیرون ملک سےہیکرزنےان کی فرم کاڈیٹاچراکراپنی مرضی کےانکشافات کیے۔

ان کاکہناتھاکہ تمام تنازع میں جو جرم ہوا ہے وہ ان کاڈیٹاچوری ہوناہے جس پرکوئی بات نہیں کررہا۔

انہوں نے بتایاکہ ہیکرزکےحملےسےمتعلق خود بھی تحقیقات کررہے ہیں تاہم پنامہ کے حکام کو حملےکی شکایت درج کرادی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں