پاکستان کی معروف اداکارہ رمشا خان نے مبینہ طور پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔
شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رمشا خان نے شادی کے بعد مبینہ طور پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے جس کے بعد ان کے پیج پر ’یوزر ناٹ فاؤنڈ‘ واضح طور پر لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کے شوہر و اداکار خوشحال خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ڈسپلے پکچر (ڈی پی) تصویر تبدیل کردی ہے۔
خوشحال نے اپنی تصویر تبدیل کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر لگادی ہے جس سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے چہ میگوئیاں اور دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔
یہ پڑھیں: ایکٹنگ اور گھر کی ذمہ داری ایک ساتھ یہ ہم سے نہیں ہو پائے گا، رمشا خان
گزشتہ دنوں رمشا خان کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سی لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو کام نہیں کرنا چاہتیں گھر بنانا چاہتی ہیں، جو کہتی ہیں کہ ہمیں ہاؤس وائف بننا ہے یہ بھی فل ٹائم جاب ہے۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ عائزہ خان، حرا مانی اداکاری کے ساتھ ساتھ گھر بھی سنبھال رہی ہیں بچوں کو سنبھال رہی ہیں اور بچے انہی کے ہاتھ کا کھانا کھاتے ہیں۔
رمشا خان کا کہنا تھا کہ میں تو اسی چیز کو دیکھتے ہوئے سوچتی ہوں کہ میں شادی کروں گی تو گھر پر ہی بیٹھوں گی کیونکہ ہم سے یہ سب نہیں ہو پائے گا، میں نہیں کرسکوں گی میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک وقت پر ایک کام کرسکتی ہوں، میں یہ نہیں کرسکتی کہ شوٹنگ پر ہوں تو گھر کے مسئلے نہیں دیکھ سکتی میں رو پڑتی ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



